شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معرو ف کاروباری شخصیت چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطر تمام مذہبی جماعتیں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی جنگ کی صورت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے جائیں گے پاکستانی فوج کا پہلا ہدف مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہئے تاکہ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیری حریت پسندوں کو بھی آزادی کی نعمت حاصل ہوسکے، پاکستان کی مذہبی قیادت نے ہمیشہ اصلاح معاشرہ کیلئے احساس ذمہ داری بیدار کر کے نونہالان وطن کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا اور وطن عزیز کے دفاع و مظلوم مسلمانوں کی امداد و اعانت کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے جذبہ کو فروغ دیا جس کا نتیجہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا ہر نوجوان مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔