فرانس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ، چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کی اسلام آباد میں فرانسیسی سفیر نیکولس گال کے ساتھ خصوصی ملاقات، یہ ملاقات فرنچ سفارتخانہ اسلام آباد میں ہوئی ،
فرانسیسی سفیر نیکولس گال نے سردار ظہور اقبال کو سفارتخانہ فرانس اسلام آباد میں خوش آمدید کہا،
ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ،
چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں ، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ، جس سے دونوں ممالک کے سماجی تعلقات میں بھی خوش آئیند بہتری آئی ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی و سماجی تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائے۔