سمبڑیال (نمائندہ نوائے وقت) ضمنی الیکشن پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے امیدواروں کی آر او آفس سیالکوٹ سے لسٹ جاری کر دی گئی۔ 32 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ مسلم لیگ (ن) سے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ مرحوم کی دونوں بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا ارشد وڑائچ جبکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 12 امیدوار عظیم نوری سمیت دیگر شامل ہیں۔