مودی الیکشن کیلئے پانی کی سیاست، بھارتیوں کو بیوقوف بنا رہے: بھارتی تجزیہ کار 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعووں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔ ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی تو ہے۔ دوسری جانب بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھیلاش ایدیو نے سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھا دیا۔ اکھیلاش یادیو نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد گھر میں گھسے کیسے؟ انٹیلی جنس ایجنسیاں ناکام رہیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے ورثاء کیلئے 10‘ دس کروڑ ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن