کامونکی،تتلے عالی(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گھریلو حالات سے تنگ اور والدسے جھگڑے سے دلبرداشتہ دو نوجوان کی خودکشی کی کوشش ،بتایا گیاہے کہ قصبہ واہنڈو میں گھریلوحالات سے دلبرداشتہ تیس سالہ انصربھلرنے گندم میں رکھنے والی گولی کھالیں،جبکہ تتلے عالی کے نواحی گاؤں خواصرہ میں چوبیس سالہ حسنین راجپوت نے اپنے والد منظورسے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولی کھاکر خودکشی کی کوشش کی ،انصر اورحسنین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاہے۔