دنیا جان چکی پہلگام واقعے میں پاکستان شامل نہیں: رانا تنویر

فیروزوالہ، شرقپور شریف (نامہ نگاران) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی پہلگام فالس فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے مگر یہ جنگی جنون اس کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور بری نیت سے اس کی طرف آنکھ اٹھانے والا مدتوں یاد رکھے گا۔ ان خیالات کے اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجینئر رانا احمد عتیق انور، رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، ایم پی اے رانا طاہر اقبال اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔  رانا تنویر حسین نے کہا کہ پہلی بار امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی پر نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے پہلگام واقعہ میں پاکستان شامل نہیں ہے اور مودی حکومت ہمیشہ کی طرح جھوٹا واویلا کرکے پاکستان پر الزام عائد کر رہی ہے۔


ای پیپر دی نیشن