قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدا یت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے موضع کیسر گڑھ میں کراس چیکنگ گرداوری کو چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشرینہ جونیجو،ریونیو کے متعلقہ افسران ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈ ی سی نے موضع کیسر گڑھ میں کی گئی گرداوری اور دیگر دوسرے امور کی بابت پٹواریان کے کام کی تفصیلات لیتے ہوئے سرکل کے پٹواریان کو اپنا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کاکہنا تھا کہ گرداوری ایک سرکاری طریقہ کار ہے ۔