شمالی کوریا کا کروز میزائل کا تجربہ 

سیئول(آئی این پی )شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبر  رساںادارے    کے مطابق شمالی کوریا نے   اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا  کہ ملک کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں 1,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریبا 7,500 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، وہ امریکہ کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کرے گا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان فوجی مشقیں اور تعاون خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن