اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہسکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں اور ان کے خاندانوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی ،دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست ہوئے نہ ہونگے۔دہشتگردوں سے اپنے شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔