تنظیم مشائخ عظام اجلاس ،اصلاح احوال و اتحاد امت کانفرنس کی تاریخ اعلان جلد متوقع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کا اہم اجلاس پیر سید احمد ندیم شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی اور صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی نے کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اصلاح احوال و اتحاد امت کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔ اجلاس میں اصلاح احوال و اتحاد امت کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات زیر بحث رہی۔

ای پیپر دی نیشن