معروف دانشور فتح محمد ملک کے بڑے بھائی تلہ گنگ میں سپردخاک‘ نیوز ایڈیٹر نوائے وقت اسلام آباد  نعمان ملک کے دادا تھے

تلہ گنگ ( نامہ نگار ) عالمی شہرت یافتہ سکالر،نامور ادیب پروفیسر فتح محمد ملک کے بڑے بھائی ،سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے تایا،مرحوم مشتاق احمد ملک،ظہور احمد ملک،منظور احمد ملک،حبیب الرحمان کے والد،نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص ملک اور روزنامہ نوائے وقت کے نیو زایڈیٹر نعمان احمد ملک کے 93 سالہ دادا فیض محمد ملک جمعہ المبارک کی سہ پہر سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ انہیں ہفتہ کی صبح آبائی گاؤں ٹہی تلہ گنگ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی،عوامی ،کاروباری،تدریسی،سیاسی اور علم وادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ،رسم قل سوموار کی صبح تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی، دریں اثنا نوائے وقت ہاؤس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں نعمان ملک سے تعزیت اور اجتماعی دعائے کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن