مقدمات کی تفتیش میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی جائے، عثمان طارق بٹ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں کرائم کا جائزہ لیا گیا افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات، سنگین جرائم کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دیں گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیاجائے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ تمام ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن