اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ نتائج کی تقریب

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ نتائج برائے تعلیمی سال 2024-25کے ضمن میں شاندار تقریب گزشتہ روز کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ سی ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نازیہ ابرار خان مہمان خصوصی تھیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طالبات اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے تعلیم کے کردار پر روشنی ڈالی اور طالبات کو مستقبل میں کامیابی کے لیے محنت جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ تقریب میں کالج مینجمنٹ کمیٹی کے صدر برہان بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران مختلف کلاسز کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ چھٹی جماعت کی جنت عمران نے کالج بھر میں پہلی ، ساتویں جماعت میں کنزل ایمان عابد ، آٹھویں جماعت میں عایلہ عاطف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تمام پوزیشن ہولڈرز کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے تمام طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن