پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام دوستی پر مبنی ہے: پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ دن بدن پاکستان سیاسی معاشی اور اخلاقی بہتری کی طرف رواں دواں ہے پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی حیران کن اور عوام دوستی پر مبنی ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب ، کھیلتا پنجاب ، ایئر ایمبولینس ، ڈیجیٹل پنجاب ، گرین ٹریکٹر سکیم سمیت درجنوں ایسے عوام دوست منصوبے لیکر آئی جس سے طالبعلم سے لیکر بوڑھے انسان کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ پیر اشرف رسول نے کہاکہ ماضی کے گوا ہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہو ا اور اب بھی پاکستان کی ڈوبتی نائو کو بچانے کیلئے ن لیگ نے اپنی سیاست کو دائو پر لگایا اور پاکستان کیلئے کام کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین شیخوپورہ کی عوام دوست سیاست کے سرخیل ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام دوست منصوبے پیش کیے۔

ای پیپر دی نیشن