راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آرٹس کونسل راولپنڈی میں انٹر یونیورسٹیس ڈرامہ کمپٹیشن نشے کی لت، زندگی سے پیار کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آرٹس کونسل راولپنڈی کے ڈائریکٹر سجاد حسین، سابق ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ناہید منظور، سابق ڈائریکٹر وقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر شکور احمد نے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان کو گلدستے کے ساتھ استقبال کیا۔ طلبا نے محنت اور لگن سے ڈرامہ سرپیش کیا۔ جسے شازیہ رضوان نے بے حد سراہا۔نشے کی لت کے حوالے سے شازیہ رضوان نے کہا کہ نشہ ایک بری عادت ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں اور آنے والی نسل کو اس لعنت جیسی عادت سے بچائیں ۔اس موقع پر میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف گلوکار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان نے سیفرون کے تعاون اور ایچ ای سی کے اشتراک سے پہلا، دوسرا، تیسرا کیش پرائیز اور سر ٹیفکیٹ طلبا و طالبات میں تقسیم کیے۔