وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بحال کرنے کا مشن سونپا ، مصدق ملک

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک نے 24 اور 25 اپریل 2025 کو کراچی کا دورہ کیا، سندھ کے صوبائی دارالحکومت کے دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں جن میں صوبائی وزیر موسمیاتی تبدیلی دوست محمد راھمون اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل تھے وزارت کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصدق ملک نے ان خیالات کا اظہارشہید بینظیر بھٹو پارک کلفٹن میں اربن فاریسٹ کے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بحال کرنے کا مشن سونپا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وفاقی حکومت گلگت سے انڈس ڈیلٹا تک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو ختم کرنے کی ذمہ دار ہے اور جھیلوں، سمندروں، جنگلوں اور پہاڑوں میں قدرتی رہائش گاہوں کو بحال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 10ممالک 85فیصد کاربن کے اخراج کے ذمہ دار ہیں اور مختص کوٹے میں 40 فیصد کم کاربن کے اخراج کے باوجود پاکستان ان 5 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن