اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اپنے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماں اور طلبہ نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں بلوچستان کے سماجی و معاشی مسائل، تعلیمی چیلنجز اور ترقیاتی امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جس میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری، تعلیم اور تجارت کے فروغ کے لیے مثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو باوقار روزگار کے مواقع اور معاشی خود مختاری حاصل ہو۔ انہوں نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی سیدال خان نے نوجوانوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں جدید تعلیمی ادارے، اسکالرشپس اور ہنر سکھانے کے مراکز کے قیام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔