واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور سعودی حکومت کے ترجمان نے خبر پر ردعمل سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق مئی میںامریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب دورے کے دوران ڈیل کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔