لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر ایڈم ملن انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔وہ گھٹنے کی انجری کے باعث سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔انہیں انجری لاہور قلندرز کیخلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران ہوئی۔ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا تاہم میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔