لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھر میں لائن لین کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران لائن لین کی خلاف ورزی پر 67 ہزار 700 سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے۔لاہور میں سب سے زیادہ ٹریفک پولیس نے 42 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول اور حادثات کی روک تھام کیلئے کیے جا رہے ہیں ۔