معمولی تلخ کلامی ‘2بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا 

لاہور(نامہ نگار)2بھانجوں نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ نواب ٹاؤن کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران طیش میں آکر گلشام اور ذیشان نے فائرنگ کر کے اپنے ماموں لیاقت کو شدید زخمی کر دیا اور والدہ سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔لیاقت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقتول کی بہن ثریا، 2بھانجوں گلشام اور ذیشان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ مقتول کے بھانجوں کو خالی پلاٹ میں بیٹھنے سے منع کرنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا  جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن