پہلگام واقعے کے بعد انڈیا کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پاکستان پر حملے کی دھمکیوں پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سخت مذمت کا اظہار کیا گیا ، پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے کہا کہ انڈیا جیسا ہمسایہ کسی بھی پرامن ملک کے لئے ایک درد سر ہے۔ جو ہمیشہ آپ کے لئے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رکھتا ہے ، ایک متعصب ترین ملک کے متعصب ترین وزیراعظم کی انتہاپسندانہ سوچ نے انڈیا کی عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ، انڈین میڈیا اپنے ملک میں ہونے والے ہر واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے ، حالانکہ پاکستان میں دہشت گردی کے بیسیوں واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ان شاء اللہ پاک فوج اور پاکستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد ہماری سیاسی وابستگیاں ہیں ، جب بھی ارض وطن کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھے گا ، ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار کرنے والوں میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے راہنما محمد ابراہیم ڈار ، سردار ظہور اقبال ، حاجی محمد اسلم چوہدری ، یاسر اقبال خان ، آصف چوہدری ، تحریک انصاف فرانس کے راہنما ملک عابد ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، چوہدری اعجاز جٹ ، چوہدری اکرام رانجھا ، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنما محمد اصغر صغیر ، پاک فرانس ایسوسی ایشن کے راہنما چوہدری اسد ناگرہ ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے راہنما چوہدری محمد قادر ، کشمیری کمیونٹی کے راہنما مرزا ساجد جرال ، مسلم لیگ ق فرانس کے راہنما چوہدری منیر احمد وڑائچ و دیگر شامل تھے۔