بہاول پور‘خان پور(سٹی رپورٹر ‘ نیوز رپورٹر‘تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر طارق مجید چوہدری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور پنجاب حکومت قانون و انصاف کی حکمرانی کیلئے کوشاں ہیں۔طارق مجید چوہدری نے کہا کہ محکمہ پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک نئی بھرتیوں کی منظوری دی جا چکی ہے جب کہ فوری طور پر تین ہزار منظور شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کیلئے ضروری آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز کا اجراء بھی ہو چکا ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق مجید چوہدری نے کہا کہ آپریشنل گاڑیوںکی دستیابی سے پٹرولنگ میں اضافہ ہوگا جس سے جرائم میں نمایاں کمی آئیگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔