اوور سیز پاکستانی کاروباری شخصیات پاکستانی مصنوعات زیادہ سے زیادہ متعارف کروانے کے لیے کوشاں

اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیات کی کوشش ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائے اور پاکستان کے لئے زرمبادلہ حاصل کیا جائے، پاکستان میں بیورو کریسی کے حوصلہ شکن رویے کے باوجود محب وطن پاکستانی بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتر کرنے کے لئے اور پاکستانی برانڈز اور مصنوعات کی مارکیٹ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں ، یورپ بھر میں معروف پاکستانی برانڈ شمع انٹرنیشنل اس کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے ، گزشتہ روز  الہ دین فوڈز لمیٹڈ انگلینڈ کے ڈائریکٹر طارق سلیمان اور ڈائریکٹر تنویر احمد نے شمع فوڈ انٹرنیشنل فرانس آفس کا دورہ کیا-  سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے شمع انٹرنیشنل کا وزٹ کروایا، اور انہیں اپنی مصنوعات کے حوالے سے بریفنگ دی ، دونوں پاکستانی کمپنیوں کے ذمہ داران نے پاکستانی مصنوعات کی یورپ بھر میں مارکیٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ 

یورپین والی بال شوٹنگ کے میچ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں منعقد

پاکستانی جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ایک نیا دیس بنا لیتے ہیں اور اپنے کلچر اور سپورٹس کے ذریعے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں پاکستان فرانس ایسوسی ایشن صدر چوہدری نوید پکھووال کی صدارت میں  گزشتہ  بیس سالوں سے پاکستانی کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا امیج بہتر کرنے کے لئے سر فہرست ہے۔ گزشتہ دنوں یورپین والی بال شوٹنگ کے میچ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں منعقد ہوئے  جس میں ہالینڈ جرمنی ڈنمارک فرانس کی ٹیموں نے شرکت کی،  جس میں یورپ کے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی،  فائنل میچ ہالینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا اور فرانس کی ٹیم نے یہ فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کی -اس ٹیم کی کپتانی چوہدری باز علی ر فیق  کی تھی اور مہر فیصل مچھیانہ نے  ان کی معاونت کی- جبکہ اس کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان فرانس  ایسوسی ایشن کے سنئیر ممبران بھی ٹیم کے ساتھ  ہالینڈ گئے ، جن میں چوہدری محمد افضال آف بجاڑآلہ،  ممتاز سماجی سیاسی شخصیت چوہدری لالہ جاوید امرہ ، سابق انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی  چوہدری میاں طارق آف خونن، مذہبی سماجی راہنما   چوہدری وحید آف ماجرہ یورپ بھر کی سیاسی سماجی شخصیت نے فرانس کی 
فائنل جیتنے والی  ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو دل مبارک باد پیش کی۔ 
پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارک باد کے پیغامات کے ساتھ حوصلہ افزائی کے لئے اپنے بھر پور  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن