اتحاد و اتفاق حکومتی ترجیح‘ سازشیں ناکام ہونگی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجیح اتحاد اور اتفاق کی فضا کو فروغ دینا اور تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ملکی نظام چلانے کی خاطر ساتھ رکھنا ہے۔ انتشار پھیلانے والے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قوم کو درپیش مشکلات اور مسائل سے ہر صورت چھٹکارا دلایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن