اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انٹراپارٹی الیکشن میں نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور انٹراپارٹی الیکشن کے رکن سابق امیدوارقومی اسمبلی سید سبط الحیدر بخاری کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ ، مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان، شاہد نواز خان ایڈوکیٹ،منور زاد خان،شیعب خان،گل بہادر خان،سہیل رومی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کو گلدستہ پیش کیا مٹھائیاں تقسیم کیں۔سبط الحیدر بخاری،شکیل عباسی، راشد چوہان نے بلاول بھٹو زرادری کو پیپلز پارٹی کاچیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کارکناں پیپلزپارٹی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بلاول بھٹو زرداری،صدر آصف علی زرداری اور تمام قائدین کے مشکور ہیں جہنوں نے ہمایوں خان کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا اس امید کااظہار کیاہے کہ بلاول بھٹو ایک نوجوان، تعلیم یافتہ، عالمی امور سے آگاہی اور ملکی مسائل سے جانکاری رکھنے والے لیڈر ہیں انکی بطور چیئرمین پیپلزپارٹی کامیابی اور اگلے چار سال کیلئے پارٹی قیادت سنبھالنا نہ صرف پی پی پی کیلئے نیک فال ثابت ہوگا بلکہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی اور بلاول کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے بھی معاون ہوگا۔سید سبط الحیدر بخاری نے ہمایوں خان کوبطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔