گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر انجمن ادریسیہ ویلفیئر الحاج محمد جمیل بھٹی نے کہا ہے کہ دھرتی اور ثقافت سے جڑی قومیں کبھی اپنی شناخت کھونے نہیں دیتیں،ثقافت کا دن منانے کا مقصد بھی اسلاف کی میراث کو زندہ رکھنا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ ادریسیہ بوائز و گرلز ہائی سکول میں کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔