چونیاں: سید اعجاز گیلانی کی 7 ویں کتاب ’’کینیڈا کہانیاں‘‘کی رونمائی تقریب 

چونیاں(نامہ نگار خصوصی)کتاب کے عالمی دن کے موقع پر کینیڈین نژاد پاکستانی ادیب سید اعجاز گیلانی کی 7 ویں کتاب "کینیڈا کہانیاں"کی  پذیرائی کا اہتمام بار روم چونیاں میں گڈوشرز پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں دانشور وکلاء صحافیوں اساتذہ اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت رانا سعید اختر ایڈووکیٹ نے کی۔اس موقع پر عامر عباس ‘پروفیسر عبد المتین ‘ عائشہ انم چوہدری‘ رانا عبد الشکور خان‘ پروفیسر نور ‘ طارق چغتائی ‘ فلک شیر وٹو ‘ غلام محی الدین بھلر، محمد منشاء ساجد قیصر،سلمان غوری اور سید ضیاء الرحمن سمیت دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن