شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام سیکٹرز کو فعال بنانے کیلئے مربوط اصلاحات متعارف کرائیں حکومت عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈالنے کا قطعی ارادہ نہیں رکھتی مہنگائی میں اضافے کی افواہیں اڑانے والے عوام کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں انکے مذموم عزائم سے حکومت آگاہ ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام کوہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کاز کی تکمیل کی خاطر موثر اقدامات کئے گئے ہیں حکومت نے گزشتہ ایک سال میں عوام کو جس طرح بھرپور ریلیف فراہم کیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔