مری (نامہ نگار خصوصی)درخت لگانا سنت رسول ہے اور ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بہتر بنانے کے علاوہ آنے والی نسلوں کو صاف شفاف ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم جنگلات کے سلسلے میں محکمہ زراعت کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کی گئی شجر کاری مہم کے موقع پر مری شہر کے مختلف سکولوں کالجوں میں شجر کاری مہم کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر احمد نے طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا محکمہ جنگلات کے تعاون سے محکمہ زراعت ضلع بھر کے جنگلات سمیت اداروں کی زمینوں پر آٹھ ہزار کے قریب پودے لگائے گا ۔اس طرح محکمہ زراعت مری نے عالمی یوم جنگلات کے سلسلہ میں شجر کاری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں شجر مہم کا آغاز کر دیا جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مری ڈاکٹر احمد کی زیرنگرانی محکمہ زراعت مری عملے نے پودے لگا کر شجر کاری مہم ک آغاز کرتے ہوئے کہا ہے درخت نہ صرف معیشت بلکہ انسانی صحت اور ماحول کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا محکمہ زراعت ضلع بھر میں آٹھ ہزار کے قریب شجر کاری مہم کے دوران درختوں کے پودے محکمہ جنگلات کے تعاون لگانے گا۔