سکیورٹی خدشات :نیویارک سے دہلی جانے والی امریکی ایئر لائن کی روم میں لینڈنگ

سکیورٹی خدشات پر نیویارک سے دہلی جانے والا امریکی ایئر لائن کا طیارہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اتار لیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب طیارہ اٹلی کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تو سکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے طور پر اطالوی جنگی طیاروں نے طیارے کو فضا میں گھیر لیا، بعد ازاں یہ پرواز    باحفاظت لینڈ کرگئی ۔ایئر لائن کا کہنا ہے کہ طیارے کی روم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاشی لے کر طیارے کو کلیئر کردیا ہے۔طیارے کو دوبارہ اڑان کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن