Waqt News
Sunday | March 07, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سربراہ پاک فضائیہ اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع کے درمیان ملاقات, باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر ...
  •  وزیراعظم عمران خان کی عبدالحفیظ شیخ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
  •  صدر کو وزیراعظم پر  ارکان قومی اسمبلی کے اعتماد سے آگاہ کردیا گیا
  • ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

خاموش شخص، خاموشی سے رخصت ہو گیا 

Feb 24, 2021 6:46 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خاموش شخص، خاموشی سے رخصت ہو گیا 

میں نے اسے سردیاں، گرمیاں کرتا اور پاجامہ میں ملبوس دیکھا۔ پاؤں میں انگوٹھے والی چپل، بوٹ اس نے کبھی نہیں پہنے البتہ جاڑے کے موسم میں کوٹ پہن لیتا تھا۔ ہر وقت کوئی نہ کوئی کتاب اس کے ہاتھ میں ہوتی۔ کتا ب کے بغیر وہ ادھورا تھا۔ اس نے مجرد زندگی بسرکی۔ کرشن نگر اس کی ہمشیرہ کا گھر تھا اور وہیں قیام پذیر رہا۔ کرشن نگر سے پاک ٹی ہاؤس پیدل آتا اور پیدل ہی واپس چلا جاتا۔ رکشا، ویگن یا بسوں میں اس نے کبھی سفر نہ کیا البتہ کوئی دوست کار میں لفٹ دیتا تو وہ بیٹھ جاتا۔ ٹی ہاؤس میں اپنی مخصوص کردہ میز کے گرد کرسی پر بیٹھ جاتا۔ شام کو انتظار حسین تشریف لاتے تو وہ اس کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ جاتے۔ انتظار حسین کے علاوہ ناصر کاظمی، انیس ناگی، ڈاکٹر انور سجاد، احمد مشتاق، غالب احمد، پروفیسر شہرت بخاری، انجم رومانی، الطاف احمد قریشی، سلیم شاہد اور سہیل احمد خان، اس کے حلقہ احباب میں شامل تھے۔ اس نے کم لکھا، پڑھا زیادہ۔ وہ ادبی حلقوں میں ہمیشہ سرگرم اور معتبر حیثیت کا حامل رہا۔ انتظار حسین سے اس کا زیادہ تعلق رہا۔ ’’فالتو آدمی‘‘ کے نام سے انتظار حسین نے اس کا خاکہ لکھا۔ عمر کے آخری چند برس اس نے جیل روڈ پر واقع انتظار حسین کی رہائش گاہ میں گزارے۔ یہ ’’فالتو آدمی‘‘ زاہد ڈارتھا۔ 13 فروری کو 84 برس کی عمر میں اس کی زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔ انتظار حسین کی پیدائش ہندوستان کے ضلع بلند شہراور زاہد ڈار کی جنم بھومی لدھیانہ کی تھی۔ دونوں میں گہری دوستی رہی۔ زاہد ڈار کا سن پیدائش 1936ء ہے چھٹی تک اس نے لدھیانہ (انڈیا) ہی میں تعلیم حاصل کی۔ جب برصغیر تقسیم ہوا، اس کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔ زاہد ڈار کا بھائی حامد ڈار گورنمنٹ کالج لاہور میں اکنامکس کا پروفیسر تھا۔ بہن کے علاوہ بھائی اس کو سپورٹ کرتا رہا۔ 

مہنگائی میں اضافہ 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 5سستی ادارہ شماریات

1971ء سے 1974ء تک میں پنجابی ادبی سنگت کا سیکرٹری رہا۔ سنگت کے ہفتہ وار اجلاس وائی ایم سی اے کے کمرہ نمبر ایک میں  ہوتے۔ سنگت کے اجلاس کے بعد میں ٹی ہاؤس آ جاتا اور زاہد ڈار سے علیک سلیک ہوتی۔ اس سے گفتگو کا موقع کم ملا۔ ٹی ہاؤس بند ہونے کے بعد وہ ٹی ہاؤس کے سامنے ریلنگ پر بیٹھ کرکتاب کا مطالعہ کرتا رہتا۔ خبروں سے پتہ چلا کہ زندگی کے آخری ایام اس نے کیو بلاک ماڈل ٹاؤن فلیٹ میں گزارے۔ جہاں یہ ایک فیملی کے ساتھ Paying guest کے طورپر مقیم رہا۔ اسی جگہ اس کی تجہیز و تکفین ہوئی ۔ زاہد ڈار کی شاعری کے تین مجموعے شائع ہوئے۔ ’’درد کا شہر‘‘ (1965) محبت اور مایوسی کی نظمیں اور ’’تنہائی‘‘ (1988) ’’درد کا شہر‘‘ اس کا پہلا شعری مجموعہ تھا جو ادارہ نئی مطبوعات نے مارچ 1965ء میں شائع کیا۔ 80 صفحات پر مشتمل اس شعری مجموعے کی قیمت ایک روپیہ پچاس پیسے تھی۔ 1968ء کو میں نے یہ مجموعہ خریدا جو میری لائبریری میں موجود ہے۔ ’’درد کا شہر‘‘ کا پیش لفظ پروفیسر جیلانی کامران نے لکھا جو ان دنوںگورنمنٹ کالج لاہورمیں انگریزی کے پروفیسر تھے۔ 14 صفحات پر مشتمل اس پیش لفظ میں جیلانی کامران نے زاہد ڈار کی شاعری اور شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کتاب کا فلیپ محمد صفدر کے نام ہے۔ جیلانی کامران لکھتے ہیں ’’زاہد ڈار کا مجموعہ ’’درد کا شہر‘‘ نئی نظم کی تحریک میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، ’’درد کا شہر‘‘ کی نظمیں نہ تو قدیم شعری اور عروضی مزاج کی نمائندگی کرتی ہیں اور نثری نظموں کے زمرے میں شامل ہیں۔ یہ نظمیں ایک ایسے عروضی پیمانے کے مطابق مرتب کی گئی ہیں جو بات چیت کے مطابق ہے۔

کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مجموعے کی آخری نظم ’’درد کا شہر‘‘ ہے۔ ملاحظہ کیجئے: 

زمین پر کئی شہر ہیں

جو اس شہر سے خوبصورت ہیں، لیکن 

ہمارے لیے ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے

 خوشی اور مسرت یہیں ہیں 

یہی زندگی ہے 

اس شہر کے راستوں میں مظالم سہے ہیں 

یہیں دوستی اور محبت کے بدلے 

 حقارت ملی ہے 

مگر پھر بھی ہم کو 

کہیں اور جانے کی خواہش نہیں ہے 

یہیں مطمئن ہیں 

یہاں ہم اکیلے نہیں ہیں 

 اظہر علی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے مواقع دینے کا مطالبہ کر دیا

جنھوں نے مظالم کٹے ہیں 

جنھوں سے سہے ہیں 

اکٹھے جیئے ہیں، اکٹھے مریں گے 

یہی زندگی ہے 

اندھیرے میں ہم نے سنی ہیں وہ چیخیں 

کہ دل کانپ اٹھے 

جہالت کی کالی گھٹائیں 

ہمارے سروں پر امڈتی رہی ہیں، برستی رہی ہیں 

یہی زندگی ہے 

کئی بار بچوں کو اور عورتوں کو 

روایات کے آہنی جال میں قید دیکھا 

تڑپتے، بلکتے، سسکتے ہوئے ، جان دیتے 

جہنم کے موسم میں گزرے 

تباہی کے منظر بھی دیکھے 

پنجاب یونیورسٹی نے مسلسل پانچویں  مرتبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

مگر پھر بھی ہم کو 

کہیں اور جانے کی خواہش نہیں ہے 

عجب کیا کسی دن 

ذہانت کا سورج 

ہرا دے جہالت کی کالی گھٹاؤں کو اور صبح جاگے 

(دسمبر 1964ئ)

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

تنویر ظہور


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • شرمین عبید چنائے کی فلم ہوم1947 کا پانچواں حصہ"خاموش ...

    Feb 25, 2020 | 13:36
  • مصر:سونے کے کان کن کو مصری حکومت کی طرف سے10 سال بعد رخصت کی ...

    Feb 14, 2020 | 11:04
  • مقبوضہ وادی : بھارتی ظلم وبربریت جاری ،کرفیوکا 191 واں ...

    Feb 11, 2020 | 10:20
  • وزیراعظم نے بنگالی ادیب کا قول خلیل جبران کے نام سے ٹویٹ کر ...

    Jun 19, 2019 | 22:00
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سربراہ پاک فضائیہ اور سری لنکا کے سیکرٹری دفاع کے درمیان ...

    Mar 06, 2021 | 22:52
  •  وزیراعظم عمران خان کی عبدالحفیظ شیخ کو کام جاری رکھنے کی ...

    Mar 06, 2021 | 22:34
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 کمانڈرز ...

    Mar 06, 2021 | 22:10
  •  صدر کو وزیراعظم پر  ارکان قومی اسمبلی کے اعتماد سے آگاہ ...

    Mar 06, 2021 | 21:37
  • ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے ...

    Mar 06, 2021 | 21:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • 1

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 2

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 3

    کرونا: پی ایس ایل 6  غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  • 4

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 5

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 1

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 4

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 5

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اعتماد کا ووٹ آبرومندانہ فیصلہ

    Mar 06, 2021
  • ’’قائداعظمؒکاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 06, 2021
  • وزیراعظم کا قوم سے خطاب اور اعتماد کا ووٹ

    Mar 06, 2021
  • زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمیں

    Mar 06, 2021
  • کل سے بڑا سانحہ!… جاگو پاکستان

    Mar 06, 2021
  • قومی سیاست کا ایک اہم موڑ

    Mar 06, 2021
  • ’’ ایک زردای سب پہ بھاری کیوں؟‘‘ جیل میں دلچسپ ...

    Mar 06, 2021
  • ابھی عشق کے امتحاں اوربھی ہیں۔۔! 

    Mar 06, 2021
  • زکوٰۃ اسلام کا اہم رُکن 

    Mar 06, 2021
  • پاک-چین آہنی دوستی نئے دور میں مزید مستحکم 

    Mar 06, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 2

    نماز کی تاکید

  • 3

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 4

    معاف کرنے کی عادت

  • 5

    حکمت 

  • 1

    قربانیاں

  • 2

    ایمان 

  • 3

    منزل

  • 4

    ہمیں 

  • 5

    یقین

  • 1

    آشنائی

  • 2

    قوم 

  • 3

    خاک و خوں

  • 4

    جس 

  • 5

    حیات

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان پر ...

  • 2

    وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

  • 3

    اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے

  • 4

    پی ٹی آئی کارکنوں سے تصادم، احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

  • 5

    عمران خان کا نواز شریف کے لیے شیریں مزاری کے آنسوؤں کا تذکرہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group