لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ نہری نظام کے مسئلے کو باہمی اتفاق رائے اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے، تمام صوبوں کو ایک مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان نہری پانی کے مسئلے پر اختلافات وفاق کو کمزور کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر متفقہ لائحہ عمل طے کرے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے مختلف تقریبات میں گفتگو کرتے کہا کہ اسرائیلی درندے جدید دور کے نمرود ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی درندگی، نسل کشی اور بربریت نے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کو روند ڈالا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔مرکزی مسلم لیگ اعلان کرتی ہے کہ اہل غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔