ایس ایم ڈی پی پورٹل کے ذریعے سرکاری نظام میں شفافیت یقینی بنا رہے :فیصل یوسف 

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس  بارے تربیتی سیشن کامیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم سروسز کے نمائندگان شریک ہوئے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پورٹل کا استعمال تمام سرکاری محکموں کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے۔ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو پورٹل کی خصوصیات بارے آگاہ کیا۔پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی پی پورٹل جیسے اقدامات کی بدولت ہم سرکاری نظام میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن