چیمبر انتخابات میں فضول خرچی کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے: شیخ عامر رحمان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین جی ڈی اے اور گولڈن گروپ کے رہنما شیخ عامر رحمان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات کو سستا، شفاف اور آسان بنانے کے لیے اپوزیشن گروپس سے رابطے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں چیمبر الیکشن کے دوران مہنگی کھانوں کی دعوتیں، تشہیری مہمات اور دیگر غیر ضروری اخراجات پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا گیا جو کہ کاروباری برادری کے مفاد میں نہیں ہے،شیخ عامر رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں فضول خرچی کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور تمام امیدواروں کو چاہیے کہ ایک ضابطہ اخلاق پر متفق ہو کر الیکشن کا عمل آسان اور باوقار بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کی فلاح کے لیے متحد ہو کر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن