قلعہ دیدارِ سنگھ(نمائندہ خصوصی)نوائے وقت اخبار کی خبر پر ایکشن،ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ نے روٹی 10 روپے اور نان 15 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن جاری، گزشتہ روز عوام کے مطالبے پر مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے پر"نوائے وقت" اخبار میں خبر شائع کی گئی ، ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ محمد نوید احمد نے ایکشن لیتے ہوئے سختی سے احکامات جاری کیے کہ 100 گرام روٹی کو 10 اور نان کو 15 روپے میں فروخت کیا جائے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ کی طرف سے اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا ۔