23مارچ 2025 کو روزنامہ نوائے وقت اپنی 85 ویں سالگرہ منا رہاہے اورمیرے لئے یہ بات انتہائی قابل مسرت ہے کہ نوائے وقت جیسے نظریاتی اخبار نے میدان صحافت میں ہمیشہ حق سچ کا علم بلند کئے رکھا ہے اس پرمسرت موقع پرمیں ادارے کی مدیر، ایڈیٹرز،رپورٹرز، صحافیوں، کارکنان اور قارئین کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں روزنامہ نوائے وقت صرف ایک اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک نظریہ پاکستان،آئین وقانون کی بالادستی،انسانی حقوق، شخصی آزادیوں کے تحفظ کیلئے میدان صحافت میں سرگرم عمل ہے روزنامہ نوائے وقت کے بانی محترم حمید نظامی (مرحوم) اورمجید نظامی (مرحوم)کے بعد اب رمیزہ مجیدنظامی کی قیادت میں یہ نظریاتی اخبار پروان چڑھ رہا ہے 85 سالہ شاندار سفر نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا عینی شاہد ہے بلکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا رہتا ہے قیامِ پاکستان سے لے کر دفاعِ وطن، آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ تک روزنامہ نوائے وقت نے ہمیشہ جرات، بیباکی اور سچائی کو اپنا شعار بنایا اس اخبار نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیااور ہمیشہ عوام کو ذمہ داری کے ساتھ غیرجانبدار صحافت فراہم کی مرحوم مجید نظامی کے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ بھی انتہائی قریبی تعلقات رہے اور انکی مشاورت سے ہی میاں نواز شریف نے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایامیں روزنامہ نوائے وقت کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار صحافتی خدمات ادا کرنے پر ادارے کی سربراہ سمیت پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔