راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر سمیت ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 46 لاکھ، 11 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،راولپنڈی میں 94 ہزار سے زائد،لاہور میں 2لاکھ سے زائد اورملتان میں 2 لاکھ، 33 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر صورت ٹارگٹ کا حصول کیا جائے گا،ویکسین سے محروم بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی،والدین ویکسین سے محروم بچوں کو نزدیکی مرکز صحت، ہسپتال سے قطرے پلوائیں،مہم کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم کا حصہ ہیں، والدین سے گزارش ہے اس قومی فریضے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں،جب بھی ٹیمیں آئیں، بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔