کھیوڑہ (نامہ نگار) آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کا دوسرا بڑا شہر بد انتظامی کا شکار ، لاری اڈا موجود ہونے کے باوجودکھیوڑہ شہر کی اکلوتی اور مصروف ترین سڑک پارکنگ اسٹینڈ میں تبدیل ہوگئی سارا دن سڑک پر ہیوی ٹریفک کا کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ رات کے وقت ڈرائیور حضرات میونسپل کمیٹی کے بالکل سامنے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں صورت حال یہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے سیف سٹی کی جانب سے کیمرے نصب کئے گئے ہیں لیکن ان کیمروں کے نیچے بھی اوور لوڈ گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں سیف سٹی کے کیمرے بھی بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مکمل خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی پارکنگ ختم کروائی جائے اور نظم و ضبط یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیئے جائیں ۔