لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سے آغاز

لاہور (لیڈی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آغاز آج ہوگا. 1171 لیب میں امیدواران پریکٹیکل دے سکیں گے پریکٹیکل میں شرکت کرنے والے امیدواران کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 238 ہیں. کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل لیب میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے دوران پریکٹیکل لیب میں موبائل فون دیگر الات پر مکمل پابندی عائد ہوگی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پریکٹیکل امتحان میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن