لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں انسانی سمگلر کے عدالت میں پیش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق ندیم نے مدعی مقدمہ کو پیش کرنے کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو29 اپریل تک مہلت دے دی، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود مدعی کو پیش نہیں کیا جارہا تو ذمہ دار کون ہے؟ ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مجھے اطلاع نہیں ملی۔