راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے نے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ جائیدادوں کو سیل کر نا شروع کر دیا یہ کارروائی کئی سال سے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ جائیدادوں کے خلاف کی جارہی ہے جن کے مالکان کو محکمہ کی جانب سے یاددہانی کے بارہا نوٹس جاری کئے گئے جن پر عملدرآمد نہ ہوا ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک طاہر محمود شہزاد نے ڈائریکٹر ایکسائیز عمران اسلم کی ہدایت پر کارروائی کرکے ایک دن میں 512 کمرشل پراپرٹی کو سیل کر دیا جو ایک دن میں کمرشل نادہندہ پراپرٹی کے خلاف پہلا بڑا کریک ڈاؤن ہے۔