شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پنجاب کونسل آف آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ’’ماں بولی دیہاڑ‘‘ بھرپور جوش سے منایا گیا۔ تقریب میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز اور سکولوں کے طلباء و طالبات، اساتذہ، شعراء کرام اور سماجی رہنمائوںنے شرکت کی جبکہ بچوں نے پنجابی زبان اور کلچر کے فروغ کے حوالہ سے ٹیبلو بھی پیش کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر افراز احمد نے کی جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پروفیسرز ڈاکٹر سعدیہ ، شبانہ پاشا، رخسانہ طلعت ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سپورٹس سعدیہ فردوس ،زاہدہ پروین،ایم ایچ بابر ، ورہ زیدی نے خصوصی شرکت کی اور پنجابی کلچر پر لیکچر دیا اس موقع پر پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ حباء بتول نے عارفہ کلام جبکہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ رابعہ نے پنجابی نظم پیش کر کے حاضری سے داد وصول کی اور انہیں خصوصی طور پر سر ٹیفکیٹ بھی دئیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے مقررین نے کہاکہ پنجابی ہماری مادری زبان ہے مگربدقسمتی سے ہم اس کو بولتے وقت شرماتے ہیں جو قومیں اپنی ثقافت ،کلچر ،رہتل بھتل کو بھول جاتی ہیں وہ تنزلی کا شکار ہوکر رہ جاتی ہیںقومیں اپنی تہذیب وتمدن کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہیں۔