Waqt News
Saturday | February 27, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
  •   منصوبے کا ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا: فردوس عاشق اعوان
  • پی ایس ایل 6، آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
  • پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل
  • جمال خاشقجی قتل: سعودی عرب نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

FATF کا اجلاس اور عالمی طاقتیں!

Feb 22, 2021 5:41 AM, February 22, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
FATF کا اجلاس اور عالمی طاقتیں!

آج 22فروری سے FATF کے آن لائن اجلاس کا آغاز ہورہا ہے جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان FATFکے مطالبات میں سے چھ مطالبات کو پورا نہیں کر سکا اس لئے اسے ابھی گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں دیگر عالمی امور پر غور کرنے کے علاوہ اس بات پر بھی بحث اور غور کیا جائے گا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں سے نکال لیا جائے یا نہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورسFATF) ) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں لایا گیا ۔ اس عالمی تنظیم کا  بنیادی مقصد تمام دنیا میں پیسے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کی کوشش کرنا ہے۔  اس وقت اس تنظیم کے3 7 ارکان ہیں جن میں 35 ممالک اور 2 علاقائی تنظیمیں ہیں۔ اسرائیل اور سعودی عرب اس تنظیم سے بطور ’’ مبصر‘‘ منسلک ہیں۔ پاکستان اس تنظیم کا رکن نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذیلی تنظیم ’’ ایشیا پیسیفک گروپ‘‘ (APG)  کے ذریعے اس سے وابستہ ہے۔یہ ادارہ  اپنے ہر اجلاس کے بعد مختلف ممالک کی درجہ بندی کی فہرستیں جاری کرتا ہے ۔ ’’بلیک لسٹ ‘‘ میں وہ ممالک ہوتے ہیں جو مناسب قانون سازی کے لیے عالمی اداروں سے ’’ عدم تعاون‘‘ کررہے ہوں۔ یعنی دوسرے الفاظ میں یہ وہ ممالک ہوتے ہیں جنہیں ایک ریاست کے طور پر ’’ منی لانڈرنگ‘‘ میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ دوسری ’’ گرے لسٹ‘‘ ہوتی ہے جس میں وہ ممالک شامل ہوتے ہیں جو عدم تعاون تو نہیں کر رہے ہوتے لیکن ان ممالک میں اس سلسلے میں قانون سازی یا قوانین پر عمل درآمد ناکافی ہو۔اس کے بعد ایک ’’ واچ لسٹ‘‘ جس میں وہ ممالک شامل ہوتے ہیں جن کے بارے میں ابھی مکمل طور پر کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہوتا ان پر نظر رکھے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ’’ واچ لسٹ‘‘ آفیشل طور پر شائع نہیں کی جاتی ۔ FATFکے ممبر ممالک کسی بھی ملک کا نام ان فہرستوں میں شامل کرنے کی قرار داد پیش کر سکتے ہیں لیکن اگر رکن ممالک میں سے کم از کم تین ممالک اس قرارداد کی مخالفت کریں تو یہ قرار داد مسترد ہو جاتی ہے۔  یعنی گرے یا بلیک لسٹ میں کسی ملک کے نام کی شمولیت رکوانے کے لیے کم از کم تین ممالک کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔ لیکن جب ایک بار نام اس لسٹ میں شامل ہو جائے تو اس نام کو نکلوانے کے لیے اس وقت کے ممبران کی تعداد کے مطابق کم و بیش  ۱۵ ممالک کی حمایت درکار ہو سکتی ہے۔سب سے پہلے 2008  میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2012  میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جو 2015 تک رہا۔ اس کے بعد 2018  میں پاکستان کا نام  FATF کی گرے لسٹ میںشامل کر لیا گیا، جب امریکہ کی ’’آشیرباد‘‘ سے اسکے مغربی حواریوں اور بھارت کی مدد سے اس سلسلے میں قرارداد پاس کی گئی۔ یہ وہ دور تھا جب پاکستان افغانستان میں امریکی پالیسیوں کی مخالفت کر رہا تھا اور اس بنا پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید سرد مہر ی کا شکار ہو گئے تھے۔ تلخ حقیقت یہی ہے کہ اس لسٹ میں شمولیت یا اس سے نام کا اخراج صرف معاشی پالیسیوں پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ عملی طور پر پر دنیا کی سیاسی صورتحال اور مختلف ممالک کے باہمی مفادات بھی اس پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ 2018   میں امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے ساتھ بھارت کی جانب سے پیش کی جانے والی پاکستان مخالف قرارداد کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کو کم از کم تین ممبر ممالک کی حمایت درکار تھی۔ اس وقت صرف ترکی نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ چین کے ووٹ ڈالنے سے اجتناب کیا تھا۔ چین کے پاکستان کو ووٹ نہ دینے کی ایک وجہ تو شاید یہ تھی کہ چین ِجولائی 2019  سے ایک برس کے لیے اس تنظیم کی صدارت کا امیدوار تھا اور شاید ان حالات میں چین کے لیے ممکن نہ تھا کہ وہ ایک خاص حد سے زیادہ پاکستان کی طرفداری کرے، تاکہ اسکی ’’غیر جانبداری‘‘ پر کوئی ملک ( خاص طور پر بھارت اور امریکہ) انگلی نہ اٹھا سکے۔ ویسے اگر چین یہ تمام خطرہ مول لے کر پاکستان کو ووٹ دے بھی دیتا تو اسکا کوئی فائدہ نہ ہوتا کیونکہ چین کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد بھی پاکستان کو مطلوبہ تعداد یعنی تین ممالک میں حمایت حاصل نہ ہوتی۔  بھارت کے یہ سب اقدامات قابل فہم ہیں کیونکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارت کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ 

بلاول بھٹو سے قائم علی شاہ کی ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عالمی دعویٰ اور FATF  کے بیان کردہ مقاصد اپنی جگہ ضرور درست اور عالمی امن کے لیے اہم ہونگے لیکن اگر ہم حقائق پر غیر جانبدارانہ طور پر غور کریں تو ایک دو اہم سوالات ذہن میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی کام ’’ منی لانڈرنگ‘‘  یعنی کالے دھن کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کے لیے قانون سازی اور ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے، چاہے یہ پیسہ دہشت گرد تنظیموں کے استعمال میں آتا ہو یا رشوت یا چوری کا ہو۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ کرپشن ہو یا سمگلنگ یاکوئی اور غیر قانونی کاروبار ، اس سے کمایا گیا پیسہ ’’ منی لانڈرنگ‘‘ کے ذریعے سے امریکہ، برطانیہ یا پھر کسی نہ کسی دوسرے ترقی یافتہ مغربی ملک کو ہی بھیجا جاتا ہے۔ اس کے لیے ظاہر ہے کہ وصول کنندہ ممالک میں بھی منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے یہ پیسہ وصول کیا جاتا ہے ۔ بھارت سے کراچی اور بلوچستان میں امن امان خراب کرنے کے لیے جو پیسہ بھیجا جاتا ہے اس کے لیے جو نیٹ ورک استعمال ہوتا ہے وہ بھارت میں شروع ہوتا ہے ۔ اسی طرح اگر پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر امریکہ یا برطانیہ یا کسی بھی ملک کو بھیجا جاتا ہے تو کیا یہ سب ان ممالک کے بنکوں اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی ملی بھگت کے بغیر ممکن تھی؟ چوری کا مال بیچنا بھی جرم ہوتا ہے اور خریدنا بھی۔ ناجائز پیسہ جائے یا آئے دونوں صورتوں میں ناجائز ہوتا ہے۔ کیا کبھی ان طاقت ور ممالک سے بھی اس سلسلے میں سوال کیا جائے گا؟ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک جن پر FATF   بلا وجہ چڑھائی کئے رکھتا ہے کو ا س سلسلے میں اقوام عالم میں آواز بلند کرنی چاہئے کیونکہ یہ پر امن ترقی یافتہ ممالک بھی جرم میں برابر کے شریک، بلکہ کچھ صورتوں میں واحد اور بڑے مجرم ہیں۔

 حکومت ایف اے ٹی ایف بارے قوم کو حقائق سے آگاہ کرے، شازیہ مری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ڈاکٹر احمد سلیم

ڈاکٹر احمد سلیم


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • سپریم کورٹ سے رہنما اقدامات کی امید 

    Feb 18, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • عالمی ادارہ تمام متاثرہ شہریوں کو انسان دوست مدد فراہم کرنے ...

    Dec 06, 2020 | 14:15
  • ہم اپنے سمندری نقشہ سازی کے نظام کو جدید بنانے کے لئے ...

    Jun 21, 2020 | 11:47
  • جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

    Feb 09, 2021 | 11:17
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی ...

    Feb 27, 2021 | 11:45
  •   منصوبے کا ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا: فردوس ...

    Feb 27, 2021 | 11:40
  • پی ایس ایل 6، آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

    Feb 27, 2021 | 11:29
  • پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

    Feb 27, 2021 | 11:21
  • جمال خاشقجی قتل: سعودی عرب نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی

    Feb 27, 2021 | 11:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عبدالعلیم خان سے ملاقات، پرویز الٰہی اور فواد ...

    Feb 27, 2021
  • فواد چوہدری کے بیان پر ہنگامہ وزیر ستان معاملہ ...

    Feb 27, 2021
  • ’’وجود مرد سے ہے تصویر کائنات میں حسن‘‘

    Feb 27, 2021
  • ’’ذوالفقارؔ ِ علی ؓ،نامِ مولا ؔعلیؓ پر ، نشان ...

    Feb 26, 2021
  • تاجدارِ انبیاء  خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّہ ...

    Feb 26, 2021
  • 1

    بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ...

  • 2

    ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

  • 3

    پاکستان بدستور گرے لسٹ میں

  • 4

    دنیا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کراکے اپنی ذمہ داری پوری کرے

  • 5

    پنجاب حکومت کاتعمیری وژن  ’’نیا پاکستان اپارٹمنٹس‘‘ معاہدہ 

  • 1

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 3

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 4

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 5

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بلدیاتی انتخابات ووٹر کو عزت دو

    Feb 27, 2021
  • ’’ذوالفقارؔ ِ علی ؓ،نامِ مولا ؔعلیؓ پر ، نشان ...

    Feb 27, 2021
  •  کراچی پیکیج کے ثمرات کب نظر آئینگے؟

    Feb 27, 2021
  • الیکشن کمیشن اور ڈسکہ الیکشن 

    Feb 27, 2021
  • اخوت ، نوجوان اور ترقی 

    Feb 27, 2021
  •  خواجہ عمادالدین ۔۔۔زندہ ومثبت کردار 

    Feb 27, 2021
  • یہاں پارٹی ہورہی ہے

    Feb 27, 2021
  • لڑکی والوں نے جہیز میں کیا دیا 

    Feb 27, 2021
  • میر تقی میرؔ کا دیوانِ ہفتم اور معین الدین عقیل

    Feb 27, 2021
  • ٹیکس معاشی ترقی کی بنیاد

    Feb 27, 2021
  • 1

    بجلی کی پیداوار…متبادل ذرائع 

  • 2

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 3

    یقین اور امید 

  • 4

    مکان اور مکین لازم و ملزوم 

  • 5

     وزیر اعظم کے نام بوڑھے پنشنرز کی دردمندانہ اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۵)

  • 2

    الکتاب (۴)

  • 3

    الکتاب (۲)

  • 4

    الکتاب (۱)

  • 5

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 1

    اتفاق

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مقاصد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    آفتاب

  • 2

    اقبال کا قرآنی انداز فکرونظر

  • 3

    زندگی

  • 4

    اقبال

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت26ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ ...

  • 2

    پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم

  • 3

    ایف بی آر نے پراپرٹی کے کرایوں کی آمدن چھپانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

  • 4

    کینسر کا شکار مصری ٹی وی پیش کارہ نے سرکے بال کھو دیے

  • 5

    آئندہ 5 برس تک حفاظتی ماسک کی پابندی کرنا ہو گی : برطانوی طبّی ماہر

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group