گوجرانوالہ:سری لنکن ہائی کمیشن، راولپنڈی چیمبرکے وفد کاجی سی سی آئی کا دورہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سری لنکن ہائی کمیشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے آج گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقع پر معزز وفود نے "میڈ اِن گوجرانوالہ 2025" نمائش کی شاندار کامیابی پر گوجرانوالہ چیمبر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔مہمان وفود نے گوجرانوالہ میں تیار ہونے والے معیاری صنعتی و تجارتی مصنوعات کو بے حد سراہا اور کہا کہ ان مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں بھی بہت بڑی مانگ ہے، انہوں نے گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کی مہارت اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کیااس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا، نائب صدر چوہدری یوسف، سابق صدر عاصم انیس، سینئر رہنما آفاق ایوب اور ایگزیکٹو ممبر میاں عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔معزز مہمانوں نے چیمبر آف کامرس کی موجودہ قیادت کی محنت، وژن اور لگن کو بے حد سراہا اور ان کی کوششوں کو مستقبل میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ وفد نے قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن