شاہ نواز سیال
جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کا پسماندہ ترین گاؤں بستی نون سیال میں عوامی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر چکا ہے جہاں نہ صرف رہائشی سہولتوں کی کمی ہے بلکہ یہاں کے باشندے اپنے بنیادی حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں گاؤں کی حالت اس قدر مخدوش ہے کہ نہ یہاں پکی سڑکیں ہیں، نہ پختہ گلیاں اور نہ ہی پختہ نالیاں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹ تک نہیں ہے جس کے باعث یہاں کے مکینوں کو روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ،چیف سیکریٹری پنجاب ،کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والا اور حلقہ ایم این اے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون صاحب اور حلقہ ایم پی اے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن صوبائی پارلیمانی کمیٹی پنجاب ملک لعل محمد جوئیہ صاحب سے بستی نون سیال (بستی سیال ،بستی باغ سیال ،بستی جام ،بستی نون ،بستی شاہ ،بستی سید ،بستی بن جھبیل اور بستی مولوی عزیز احمد) گاؤں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ بستی نون سیال کو ماڈل ویلج بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ یہاں کے لوگ بہتر زندگی گزار سکیں۔
ماڈل ویلج کا مقصد صرف پختہ سڑکیں گلیاں اور نالیاں نہیں ہے بلکہ اس میں تعلیم، صحت، صاف پانی، اور دیگر بنیادی سہولتیں بھی فراہمی کیں جائیں -
گاؤں کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں بارشوں کے موسم میں کیچڑ اور مٹی کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے میں دقت ہوتی ہے پکی سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف لوگوں کا سفر آسان ہو گا بلکہ تجارت اور دیگر معاشی سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی۔
بارشوں کے موسم میں پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں کیچڑ اور پانی سے بھر جاتی ہیں پختہ نالیوں کی تعمیر سے نہ صرف گاؤں کی صفائی میں بہتری آئے گی بلکہ بیماریوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی
گاؤں میں صاف پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے مقامی لوگوں کو کھلا پانی پینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے جو صحت کے لیے خطرناک ہو تا ہے گاؤں ہر دوسرا بندہ معدہ ،جگر اور ہائپٹائٹس کا شکار ہے گاؤں میں فلٹر پلانٹ کے لگانے سے پانی کی فراہمی بہتر ہوسکے گی جس سے بیماریوں کی شدت میں کمی ہوگی اور عوامی سہولیات میں بہتری آئے گی۔
گاؤں میں کوئی ہسپتال یا صحت کا مرکز نہیں ہے ایمبولنس سروس کا فقدان اور فوری طبی امداد کی کمی لوگوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو تی ہے مقامی سطح پر ایک بنیادی صحت مرکز کا قیام گاؤں کے عوام کے لیے بے حد ضروری ہے
تعلیم کا فقدان بھی ایک بڑا مسئلہ ہے گاؤں کے بچوں کو معیارِ تعلیم کی کمی کا سامنا ہیجس سے ان کی زندگی کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں اسکولز کا قیام جہاں پر بچوں کو معیاری تعلیم ملیان کی زندگیوں میں انقلاب لا سکتا ہے۔
بستی نون سیال کو ماڈل ویلج بنانے کے لیے حلقہ ایم این اے اور حلقہ ایم پی اے کو ایک جامع منصوبہ تیار کرنا ہو گا جس میں سڑکوں، نالیوں، صاف پانی، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی شامل ہویہ اقدام نہ صرف گاؤں کے مکینوں کی زندگی کو بہتر بنائے گا بلکہ پورے علاقے کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گا
یہ وقت کی ضرورت ہے کہ مقامی نمائندے عوام کی آواز سنیں اور اس گاؤں کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ بستی نون سیال کے لوگ بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکیں۔