حکومت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں: رانا ممتاز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارا دلانے کی کوششوں میں مصروف حکومت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں مفاد پرست عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میںحکومت عوامی خدمت کا ایجنڈا پورا کرے مگر ان کی تمام سازشوں کوناکام بنایا جائے گا وفاقی اور پنجاب حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائے گی‘ حکومت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی‘ اب نفرت اور انتشار کو بڑھاوا دینے کی سیاست نہیں چلے گی ۔

ای پیپر دی نیشن