میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو نے منفرد شناخت صلاحیت کو ثابت کیا: حاجی احمد چیمہ 

گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر گلوبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی آف رومانیہ حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ''میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو''2025 نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ گوجرانوالہ نہ صرف پاکستان کا صنعتی دل ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس کامیاب ایونٹ کے ذریعے پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی راہیں مزید ہموار ہوں گی اور آئندہ بھی اسی جذبے کیساتھ ایسے نمائندہ ایونٹس منعقد کرتا رہے گا گوجرانوالہ چیمبر کی موجودہ رجیم نے صدر چیمبر رانا صدیق خان کی سر براہی میں بھرپور محنت کرتے ہوئے اس ایکسپو کا انعقاد یقینی بنایا ۔ صدر چیمبر رانا صدیق ، سینئر نائب صدر احمد نوید ، نائب صدر چوہدری یوسف، ایگزیکٹو ممبران اور ٹیم کو کامیا ب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ صدرچیمبر رانا صدیق خان پر مشتمل موجودہ رجیم کوقائد بزنس گروپ رانا ناصر محمود ودیگر مخلص ساتھیوں کاتعاون حاصل ہے جنہوں نے شاندار ایکسپو کے انعقاد کے لئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر بھی بھرپور کوششیں اور اسکی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیا تھا۔انہوں نے ایکسپو میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کی بہترین نمائندگی پر چیمبر اور ایکسپو کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اسے گوجرانوالہ کی کاروباری دنیا کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا،انہوں نے کہا کہ''میڈان گوجرانوالہ ایکسپو''سے گوجرانوالہ کی تیار کردہ مصنوعات پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف ہوئی ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ای پیپر دی نیشن