اڈیالہ (نا مہ نگار) سابق صدر پریس کلب اڈیالہ عبدالجبار جنجوعہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،نماز جنازہ پیر نقیب الرحمن سجادہ نشین عیدگاہ شریف نے پڑھا ئی،مرحوم نیک دل،مداح رسول ؓ اور قوم کے معمار بھی تھے،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی،مذہبی،صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر،وکلا،عسکری،محکمہ مال اور معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،آبائی قبرستان ڈھوک ساہنگ بحریہ ٹان میں سپرد خاک، اسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر آ صف جبار جنجوعہ،وسیم جبار جنجوعہ کے والد اور عمران جنجوعہ کے برادر اکبر سابق صدر پریس کلب اڈیالہ عبدالجبار جنجوعہ گذشتہ روز وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ میں چیئر مین،وائس چیئر مین،کو نسلر ز،محکمہ تعلیم،عسکری،وکلا،محکمہ مال سمیت اڈیالہ پریس کلب کے بانی،صدر و جملہ عہدیداران و ممبران و دیگر صحافی برادری،سنی علما کونسل کے چیئر مین و دیگر عہدیداران و ممبران ،تحریک اشاعت اسلام کے صدرودیگر عہدیداران و ممبران معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پیر مولانا شیر محمد مغل نے فکر آخرت پر بیان کیا ،مرحوم کی وفات پر انکے لئے دعائے مغفرت وبلند ی درجات اور لو احقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا پیر عبد الوسید سعید جیلانی المعروف پیر ستی نے فرمائی۔