کنری،بھیل خاندان کے تین افراد نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

کنری(نامہ نگار)بھیل خاندان کے تین افراد نے اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا،تفصیلات کی مطابق اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر نوکوٹ کے رہائشی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھیل خاندان کے تین افراد 19 سالہ نوجوان لچھمن اسکی بہن 25 سالہ سپنا اور ڈیڑھ سالہ بھانجی پوجا نے بخاری مسجد کے خطیب مفتی اسد اللہ کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا،اسلام قبول کرنے والوں کے نام باالترتیب محمد احمد،سلمہ اور خدیجہ رکھے گئے ہیں،نومسلموں محمد احمد اور اسکی بہن سلمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر اپنی رضا خوشی سے اسلام قبول کیا ہے وہ اپنے فیصلے پر مطمئن اور بے حد خوش ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن